QR CodeQR Code

بلوچستان کے 12 اضلاع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

11 Sep 2021 18:33

دس اگست کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں لگائے جانیوالی پابندی کی مدت ختم ہوگئی ہے، جس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے بارہ اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے دس اگست کو محرم الحرام اور امن و امان کے پیش نظر صوبے کے بارہ اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی کی میعاد جمعہ دس ستمبر کو ختم ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے پابندی کی میعاد میں کوئی اضافہ نہیں کیا، جس کے بعد پابندی ختم ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 953346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953346/بلوچستان-کے-12-اضلاع-میں-موٹر-سائیکل-پر-ڈبل-سواری-عائد-پابندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org