0
Saturday 11 Sep 2021 18:33

بلوچستان کے 12 اضلاع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

بلوچستان کے 12 اضلاع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے بارہ اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے دس اگست کو محرم الحرام اور امن و امان کے پیش نظر صوبے کے بارہ اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی کی میعاد جمعہ دس ستمبر کو ختم ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے پابندی کی میعاد میں کوئی اضافہ نہیں کیا، جس کے بعد پابندی ختم ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 953346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش