0
Saturday 11 Sep 2021 19:01

حکومت کا مردم شماری کا اعلان ہماری کامیابی ہے، سینیٹر فیصل سبزواری

حکومت کا مردم شماری کا اعلان ہماری کامیابی ہے، سینیٹر فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2023ء میں مردم شماری کرانے کے اعلان کو اپنی کامیابی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کہنے پر تحریکِ انصاف نے مردم شماری 2023ء میں کرانے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ کسی کی ایماء پر شہریوں کی گنتی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں لیکن سندھ حکومت شہریوں کو پانی دینے پر بھی تیار نہیں۔ سینیٹر فیصل سبزواری کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے لئے پانی اور دیگر منصوبوں میں وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش