QR CodeQR Code

آسٹریلیا کیساتھ بات چیت میں افغانستان پر خاص طور سے بات چیت ہوگی، جے شنکر

11 Sep 2021 20:43

جے شنکر آسٹریلیا کی وزیر خارجہ میرس پین اور وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے ساتھ پہلی ٹو پلس ٹو وزرا سطح کی میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں اپنے ابتدائی تبصرہ میں کہا کہ یہ بات چیت نہایت اہم وقت پر رہورہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سنیچر کو کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے وزرا سطح کے ٹو پلس ٹو مذاکرات میں افغانستان بات چیت کا ایک اہم موضوع ہوگا۔ جے شنکر آسٹریلیا کی وزیر خارجہ میرس پین اور وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے ساتھ پہلی ٹو پلس ٹو وزرا سطح کی میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں اپنے ابتدائی تبصرہ میں کہا کہ یہ بات چیت نہایت اہم وقت پر رہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے وقت میں ملاقات کررہے ہیں جو نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباء کے ساتھ ساتھ سیاسی ماحول جو تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ ہمیں دو طرفہ سطح پر اور دیگر ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنے قومی مفادات اور پرامن، مستحکم اور خوشحال بحر الکاہل خطہ کے لئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کے بارے میں رضامندی گزشتہ برس دونوں ممالک کے مابین جون میں ہوئے پہلے ورچول سربراہی اجلاس میں ہوئی تھی اور اسی اجلاس میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ٹو پلس ٹو بات چیت دنیا کے چنندہ ممالک کے ساتھ ہورہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 953355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953355/آسٹریلیا-کیساتھ-بات-چیت-میں-افغانستان-پر-خاص-طور-سے-ہوگی-جے-شنکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org