0
Saturday 11 Sep 2021 20:42

بھارت، کورونا انفیکشن کے 33 ہزار سے زائد نئے کیسز

بھارت، کورونا انفیکشن کے 33 ہزار سے زائد نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 33 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے اور 308 مریض اس بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے جبکہ 32 ہزار سے زیادہ لوگ صحتمند بھی ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو ملک میں 65 لاکھ 27 ہزار 175 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 73 کروڑ 5 لاکھ 89 ہزار 688 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33376 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 8 ہزار 330 ہوگئی ہے۔ اس دوران 32198 مریضوں کی صحتیابی کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 74 ہزار 497 ہوگئی ہے۔ ایکٹو معاملے 870 تک بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 516 ہوگئے ہیں۔

اسی عرصے میں 308 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 442317 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال معاملے 1.18 اور 97.49 فیصد ہیں اور شرح اموات 1.33 فیصد ہے۔ کیرالہ اس وقت سرگرم معاملوں کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 1298 ایکٹیو معاملوں کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 238201 ہوگئی ہے۔ وہیں 23525 مریضوں کی صحتیابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4074200 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 177 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 22303 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 953361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش