QR CodeQR Code

کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثر پڑا ہے، نریندر مودی

11 Sep 2021 20:41

بھارتی وزیراعظم نے آج 11 ستمبر 2001ء کو امریکی ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر خوفناک دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر یہ بھی کہا کہ ہمیں اسطرح کے دہشتگردی کے واقعات کے سبق کو یاد رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا کی معیشت پر آنچ ڈالنے والی کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی منفی اثر پڑا تاہم ملک کی معیشت جتنی ٹھہر گئی تھی اس سے کہیں زیادہ تیزی سے اب ٹریک پر لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے آج 11 ستمبر 2001ء کو امریکی ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر خوفناک دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر یہ بھی کہا کہ ہمیں اس طرح کے دہشتگردی کے واقعات کے سبق کو یاد رکھنا ہے اور ساتھ ہی انسانی اقدار کو مضبوط بنانے کے لئے پوری ایمانداری کے ساتھ کوشش کرتے رہنا ہوگا۔ اپنی آبائی ریاست گجرات کے احمد آباد میں ویشنو دیوی سرکل کے نزدیک وشو پاٹیدار سماج کی جانب سے غریب طلباء اور دیگر لوگوں کی مدد کے لئے 400 کروڑ روپے کی لاگت سے سات لاکھ اسکوائر فٹ سے بھی زائد رقبہ میں تعمیر کئے جا رہے سردار دھام بھون کے پہلے مرحلہ کی ای رونمائی اور دوسرے مرحلہ کے ای بھومی پوجن کے موقع نریندر مودی نے یہ بات نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کہی۔


خبر کا کوڈ: 953362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953362/کورونا-وائرس-سے-ملکی-معیشت-پر-انتہائی-منفی-اثر-پڑا-ہے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org