QR CodeQR Code

اترپردیش میں شیوسینا کا بی جے پی کیخلاف تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنیکا اعلان

11 Sep 2021 20:43

میٹنگ میں شیوسینا لیڈروں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت میں ریاست کا نظام قانون پوری طرح سے ناکام ہوگیا ہے اور بہن بیٹیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں آئندہ سال کے شروع میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل شیوسینا نے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ مہاراشٹر میں برسر اقتدار پارٹی شیوسینا نے آئندہ اسمبلی انتخاب میں اترپردیش کی سبھی 403 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شیوسینا کی مقامی مجلس عاملہ کی آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں شیوسینا لیڈروں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت میں ریاست کا نظام قانون پوری طرح سے ناکام ہوگیا ہے اور بہن بیٹیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ میٹنگ میں ریاستی شیوسینا سربرہ ٹھاکر انل سنگھ نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت برہمنوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں طبی اور تعلیمی حالت انتہائی خراب ہے، اس کے ساتھ ہی بے روزگاری و مہنگائی سے بھی عوام بری طرح بے حال ہے۔ اس لئے شیوسینا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست کی سبھی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور عوام کو ایک بہتر حکومت دینے کے لئے قدم بڑھائے گی۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں 2022ء میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کئی چھوٹی پارٹیوں نے اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے بڑی پارٹیوں کے لئے پریشانیاں کھڑی ہوگئی ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی 100 اسمبلی سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کی بات کہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلم اکثریتی اسمبلی حلقے ان کا ہدف ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 953363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953363/اترپردیش-میں-شیوسینا-کا-بی-جے-پی-کیخلاف-تمام-سیٹوں-پر-الیکشن-لڑنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org