QR CodeQR Code

امانت، دیانت اور صداقت کے اوصاف سے متصف لیڈر شپ قوموں کو ان کی منزل تک پہنچا دیتی ہے، طاہرالقادری

11 Sep 2021 20:52

یوم وفات حضرت قائداعظم پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کی سیاست انصاف اور مساوات کے اعلیٰ انسانی، اخلاقی اصولوں پر استوار رہی یہی اصول اسلام اور مصطفوی تعلیمات کا جوہر اور مرکز و محور ہیں۔ امن، سکون اور خوشحالی انہی اصولوں پر کاربند ہونے میں ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت پاکستان کی حفاظت اور بانی پاکستان کے درجات بلند فرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم وفات پر کہا ہے کہ امانت، دیانت اور صداقت کے اوصاف سے متصف لیڈر شپ قوموں کو ان کی منزل تک پہنچا دیتی ہے۔ قائداعظم ؒ انہی ہستیوں میں سے ایک تھے۔ بانی پاکستان کی سیاست انصاف اور مساوات کے اعلیٰ انسانی، اخلاقی اصولوں پر استوار رہی یہی اصول اسلام اور مصطفوی تعلیمات کا جوہر اور مرکز و محور ہیں۔ امن، سکون اور خوشحالی انہی اصولوں پر کاربند ہونے میں ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت پاکستان کی حفاظت اور بانی پاکستان کے درجات بلند فرمائے۔

دریں اثناء جامع شیخ الاسلام میں بانی پاکستان کے یوم وفات پر خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اور بانی پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی دیانت محنت اور مشن سے غیر متزلزل وابستگی کا صلہ ہے۔ اللہ جب کسی قوم کی بہتری کا فیصلہ کرتا ہے کہ اس قوم میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور حکیم الامت جیسی ہستیاں پیدا فرما دیتا ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے دعا کروائی۔ دعائیہ تقریب میں بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد و دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 953366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953366/امانت-دیانت-اور-صداقت-کے-اوصاف-سے-متصف-لیڈر-شپ-قوموں-کو-ان-کی-منزل-تک-پہنچا-دیتی-ہے-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org