QR CodeQR Code

کوئٹہ، سرکاری ملازمین کے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ بلز التواء کا شکار

11 Sep 2021 21:46

اپنے ایک بیان میں ایپکا کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت اور اعلیٰ حکام سرکاری ملازمین کو انکے حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایپکا کے رہنماء حاجی نور الدین تاج اور محمد طاہر حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ملازمین کے سات سو میڈیکل بلز گذشتہ آٹھ ماہ سے التواء کا شکار ہیں۔ ملازمین بیماری کی حالت میں سول سیکرٹریٹ اور محکمہ صحت کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سیکرٹریز اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام ذاتی مفادات کے حصول میں ملازمین کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ افراد میں محکمہ صحت، زراعت، ایکسائز، پولیس، جنگلات اور واسا کے سات سو ملازمین شامل ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے میڈیکل بلز کی فوری ادائیگی کیلئے اقدامات کریں، تاکہ وہ اپنے واجبات قرضوں کی ادائیگی کے قابل ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 953370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953370/کوئٹہ-سرکاری-ملازمین-کے-میڈیکل-ری-ایمبرسمنٹ-بلز-التواء-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org