0
Saturday 11 Sep 2021 21:49

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے، شیخ رشید

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے وقت کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے، کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیامیں بہتر پیغام جائے گا، پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں، چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے کل اہم باتیں کروں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سنیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت، پاک فوج، ایف آئی اے، امیگریشن نے مل کر افغانستان سے ہزاروں افراد کا کامیابی سے انخلا کروایا، کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیا میں بہتر پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کا کردار بہت اہم ہونے جا رہا ہے، دنیا جانتی ہے اس خطے کا امن ساری دنیا کے امن سے وابستہ ہے، آج چالیس سال بعد افغانستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے، امن کے لیے 18 مہینے مذاکرات ہوئے، جس کی صورت میں امریکا اکتیس اگست کی رات افغانستان سے چلا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب اگر امریکا نے اکاﺅنٹ منجمد کیا تو اس اقدام سے انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، امید ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا افغانستان کے لیے امداد دے گا، پاکستان کے دو امدادی جہاز پہنچ چلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان کی نئی حکومت تسلیم کرنے یا نہ کرنے اور کب کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، دنیا کے چلنے اور انداز اختیار کرنے کا فیصلہ بھی عمران خان کا ہی ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پنج شیر کے حوالے سے کیے جانے والے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں، طالبان جانے اور افغانستان جانے۔ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ دو خواتین سمیت تین لوگوں کو طورخم کے ذریعے افغانستان جانے کی اجازت دی، جن میں سے دو خواتین واپس آچکی ہیں، جبکہ ایک ایمبولینس جالندھر میں خراب ہے، سرحد سے علاج کے لیے بھیجنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کی حکومت مزید ترقی کرے گی ، چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے کل اہم باتیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 953371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش