0
Saturday 11 Sep 2021 21:57

ام رباب کیس، عدالت کا پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم

ام رباب کیس، عدالت کا پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ کرمنل ٹرائل کورٹ نے ام رباب کیس میں پیپلز پارٹی کے دو ارکان سندھ اسمبلی کو نامزد کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ دادو کے علاقے میہڑ میں تہرے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت دادو کی کرمنل ماڈل ٹرائل کورٹ میں ہوئی، ٹرائل کورٹ قاضی ندیم بابر کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں پیشی کے دوران ارکان اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کے حامیوں کی بڑی تعداد عدالت کے احاطے میں موجود رہی، عدالت کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ذرائع کے مطابق پیشی کے بعد رکن اسمبلی سردار خان چانڈیو نے کہا کہ عدالتی فیصلہ قبول ہے، فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے۔ دوسری جانب ام رباب چانڈیو نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے شعور کی جیت ہوئی ہے، عدالت کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل مہیڑ میں تین سال قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ام رباب کا دعویٰ ہے کہ ان کے والد، دادا اور چچا کو پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی نے قتل کروایا۔
خبر کا کوڈ : 953372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش