QR CodeQR Code

عمران حکومت کا ہر دن ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، مولا بخش چانڈیو

11 Sep 2021 22:46

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی مہنگائی برداشت کر سکتی ہے، مگر آئینی ادارے ختم کرنے کی سازش برداشت نہیں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی بات آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کے زمرے میں آتی ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے، اس حکومت کا ہر دن ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، وزراء کے بیانات پر حکومت الیکشن کمیشن سے معافی مانگے یا الزامات کے ثبوت سامنے لائے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی مہنگائی برداشت کر سکتی ہے، مگر آئینی ادارے ختم کرنے کی سازش برداشت نہیں کرے گی، یہ وزراء جمہوری نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، چار پانچ حکومتی مشیر وزیراعظم کو غلط مشورے دے رہے ہیں، اس حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953378/عمران-حکومت-کا-ہر-دن-ملکی-سالمیت-کیلئے-خطرہ-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org