0
Saturday 11 Sep 2021 22:46

عمران حکومت کا ہر دن ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، مولا بخش چانڈیو

عمران حکومت کا ہر دن ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی بات آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کے زمرے میں آتی ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے، اس حکومت کا ہر دن ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، وزراء کے بیانات پر حکومت الیکشن کمیشن سے معافی مانگے یا الزامات کے ثبوت سامنے لائے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی مہنگائی برداشت کر سکتی ہے، مگر آئینی ادارے ختم کرنے کی سازش برداشت نہیں کرے گی، یہ وزراء جمہوری نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، چار پانچ حکومتی مشیر وزیراعظم کو غلط مشورے دے رہے ہیں، اس حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش