0
Saturday 11 Sep 2021 23:18

طاغوتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پیروان اہلبیت (ع) کا بابصیرت اور بیدار ہونا لازم ہے، زہرا نقوی

طاغوتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پیروان اہلبیت (ع) کا بابصیرت اور بیدار ہونا لازم ہے، زہرا نقوی
اسلام ٹائمز۔ اگر ہمارا عقیدہ و ایمان مضبوط ہو اور دین اسلام کے تمام تر شرعی احکامات کی بجا آوری میں کوتاہی نہ برتیں تو ہم اپنے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی کے لیے بھی بہترین خدمات سر انجام دے سکتے ہیں، پھر ہم جو قدم اٹھائیں گے وہ ضرور بارگاہ خداوندی میں قبول ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے منعقدہ مجلس عزاء میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجالس و عزاداری الٰہی معاشرہ کے قیام کے لیے سب سے زیادہ موثر ہیں، بانیان مجالس اپنے فرائض دینی سے آگاہ ہوں اور اس مقدس منبر پر ایسے علمائے کرام اور ذاکرین کو دعوت خطاب دیں جو امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے لیے اس معاشرہ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں ہر طرف بے حیائی اور برائی اپنے عروج پر ہے، دشمن  سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان ذہنوں کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے، وہیں مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کو دشمن کے اسی ہتھیار سے اس کی چالوں کا مقابلہ کرنا ہے اور تعلیمات محمدی (ص) کو معاشرے میں دوام بخشنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا یے۔
خبر کا کوڈ : 953383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش