QR CodeQR Code

ملتان، جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام ''تاجدار ختم نبوت کانفرنس، علماء و مشائخ کی شرکت 

11 Sep 2021 23:54

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان اور اسلام دونوں کے بدترین دشمن ہیں، 7 ستمبر 1974ء کو پاکستانی پارلیمنٹ نے قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی کی پیش کردہ قرارداد پر قادیانیوں کو قانونی طور پر کافر قرار دیا تھا لیکن آج قادیانی کلیدی عہدوں پر بیٹھ کر ملک میں سازشیں چلا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل میں عظیم الشان فقید المثال ''تاجدار ختم نبوت کانفرنس''کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان (نورانی) و صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری الازہری نے کی۔ جبکہ سرپرستی پیر عبدالخالق (بھرچنڈی شریف) نے کی۔ کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری جنرل (نورانی) پیر سید صفدر شاہ گیلانی، علامہ قاری محمد زوار بہادر، علامہ سید حامد سید کاظمی (سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور)، پیر خالد سلطان (سجادہ نشین درباد سلطان باہو)، لیاقت بلوچ (جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل)، پیر کمال میاں سلطانی (آف کراچی)، مخدوم سید ابو الحسن گیلانی (دربار موسی پاک شہید)، پیر سید علی حسین شاہ (دربار چادر والی سرکار)، علامہ فاروق خان سعیدی، مفتی محمد عثمان پسروری، محمد ایوب مغل نورانی (صوبائی صدر (نورانی) جنوبی پنجاب، علامہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری (سیکرٹری جنرل (نورانی) جنوبی پنجاب، علامہ اسد اللہ حیدر رضوی۔ علامہ محمد طارق ہاشمی، علامہ سلیم اشرف سعیدی، علامہ رمضان عطاری، عبدالحمید البدری، حافظ احسان البدری، پروفیسر احسان، مرزا ارشد القادری، رکن الدین ندیم حامدی، راو محمد عارف رضوی ودیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیرالازہری، پیر عبدالخالق، لیاقت بلوچ، پیر سید صفدر شاہ گیلانی، قاری حنیف جالندھری، سید حامد سعید کاظمی، پیر کمال میاں سلطانی، ایوب مغل نورانی، علامہ شفیق اللہ البدری، پیر مخدوم ابو الحسن شیلانی، علامہ فاروق خان سعیدی، پیر زاہد حسین سیفی، پیر بشیر سیفی، یر عزیز رسول سیفی، ڈاکٹر صدیق خان قادری، ڈاکٹر اکمل مدنی، رانا طفیل احمد نون، محمد حسین بابر، اللہ دتہ کاشف بوسن، علامہ مطیع الرسول سعیدی، علامہ عرفان سلطانی، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی، ناصر عباس زیدی، عبدالرحیم گجر، پیر غلام محی الدین فخری، پیر عطا اللہ، پیر حامد رضا نقشبندی، پیر مصطفی اشرفی، پیر محبو ب ایزدیشی، مفتی منصوب علی، اللہ دتہ کاشف بوسن، چوہدری ذوالفقار، ایڈووکیٹ، علامہ محمد رضا اعظمی، مفتی عثمان پسروری، بشارت علی قریشی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، ڈاکٹر عمران یوسف، پیر سید علی حسین شاہ، سلطان محمود ملک، مولانا عرفان قادری ودیگر نے خطاب کیا۔

 صدارتی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم یہ فریضہ تاحیات سرانجام دیتے رہیں گے۔ ہمارا مقصد مقام مصطفی کا تحفظ اور نظام مصطفی کا نفاذ ہے۔ قادیانی پاکستان اور اسلام دونوں کے بدترین دشمن ہیں۔ 7 ستمبر 1974ء کو پاکستانی پارلیمنٹ نے قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی کی پیش کردہ قرارداد پر قادیانیوں کو قانونی طور پر کافر قرار دیا تھا لیکن آج قادیانی کلیدی عہدوں پر بیٹھ کر ملک میں سازشیں چلا رہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور قادیانیوں کو عہدوں سے برطرف کرے، قادیانی یہود ونصاری کے ایجنٹ ہیں اور یہ ملک میں بدامنی کو فروغ دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953391/ملتان-جمعیت-علمائے-پاکستان-کے-زیراہتمام-تاجدار-ختم-نبوت-کانفرنس-علماء-مشائخ-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org