0
Sunday 12 Sep 2021 00:55

پاراچنار، قبائلی عمائدین کا جائیداد پر ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

پاراچنار، قبائلی عمائدین کا جائیداد پر ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے قبائلی عمائدین نے لوئر کرم میں ان کی جائیداد میں سرکاری سکیموں اور ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور قومی جائیداد پر قبضہ کرانے کی کوشش کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رحمت حسین، سجاد حسین، عادل حسین، نوابزادہ ڈاکٹر سید حسین، نوابزادہ حاجی طاہر حسین اور دیگر رہنماؤں نے لوئر کرم مت خوزہ میں ان کی جائیداد میں ناجائز ترقیاتی کاموں اور تعمیرات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے علاقہ مت خوزہ سنگینہ جہاں بار بار خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں، وہاں ٹیوب ویل اور دیگر ترقیاتی کاموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت ہمارے علاقوں میں اس قسم کی سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور ٹیوب ویل کا کام فوری بند کیا جائے۔

رہنماؤں نے سابق ایم این اے اور دیگر افراد کی جانب سے قومی کمیٹی کو قبضہ گروپ کا نام دینے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکار کی جانب سے مقرر شدہ کمیشن نے تقسیم کیا ہے، کمیشن کی تقسیم کا فیصلہ سب کیلئے قابل احترام ہے لیکن بعض عناصر قومی اور شاملاتی اراضی پر ناجائز قبضہ کرانے کیلئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہم قومی عمائدین کے ساتھ قبائلی رہنماء اور سرکاری کمیشن کے ساتھ ہر کسی کو اپنا حق دلا رہے ہیں کیونکہ اس میں امیر و غریب سب کے حقوق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش