QR CodeQR Code

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا

12 Sep 2021 09:02

مجموعی طور پر 270 کونسلر امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 6 لاکھ 6 ہزار 628 رجسٹرڈ ووٹرز 355 پولنگ اسٹیشنز پر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ رینجرز کی نگرانی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی گئی۔ 44 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آج لاہور کے 2 کنٹونمنٹ بورڈز کی کُل 20 نشتوں کیلئے مجموعی طور پر 270 کونسلر امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 6 لاکھ 6 ہزار 628 رجسٹرڈ ووٹرز 355 پولنگ اسٹیشنز پر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ رینجرز کی نگرانی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی گئی۔ 44 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کے 2 کنٹونمنٹ بورڈز پر امیدواروں کی جانب سے بھرپور انداز میں انتخابی مہم جاری رہی۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے 111 کونسلر امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ 66 سیاسی جماعتوں کے امیدوار جبکہ 45 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 625 ہے، جبکہ کُل پولنگ اسٹیشنز 121 ہیں، جن میں 24 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے 159 کونسلر امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے 78 امیدوار جبکہ 81 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار 3 ہے، جبکہ کُل پولنگ اسٹیشنز 234 ہیں، جن میں 20 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے 20، تحریک انصاف کے 20 جبکہ دیگر جماعتوں کے اُمیدوار مدمقابل ہیں۔ سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے پولیس کے چار ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ ڈولفن اور پیرو کی 158 ٹیمیں پیٹرولنگ پر مامور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953420/لاہور-کنٹونمنٹ-بورڈ-الیکشن-کیلئے-پولنگ-کا-عمل-شروع-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org