0
Sunday 12 Sep 2021 09:25

لاہور کنٹونمنٹ ایریا اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن، کوائف کی چیکنگ

لاہور کنٹونمنٹ ایریا اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن، کوائف کی چیکنگ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ لاہور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشنز کئے اور شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی۔ سرچ آپریشن شمالی چھاؤنی، مصطفی آباد، غازی آباد، جنوبی چھاؤنی، ایئرپورٹ کے اطراف سمیت ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے پرُامن انعقاد کیلئے سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ ہوٹلوں، ہاسٹلوں، فلیٹس میں شناختی کارڈ اور کرایہ داری کوائف کی خصوصی چیکنگ کی گئی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 953422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش