0
Sunday 12 Sep 2021 11:44

مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر ہے، حکیم محمد یاسین

مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر ہے، حکیم محمد یاسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے ساتھ ساتھ اس کے ریاستی تشخص کو بحال کریں۔ ضلع بڈگام کے خانصاحب حلقہ انتخاب میں عوامی رابطہ مہم کے تحت مختلف مقامات پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یاسین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی منتخبہ عوامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں اور وہ اپنے روزانہ مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے نہ ہونے کی وجہ سے پورے جموں و کشمیر میں ترقیاتی اور سماجی ترقی کی رفتار پوری طرح اٹک کے رہ گئی ہے جبکہ انتظامیہ لوگوں کے مسائل کے تئیں بے حس اور غیر سنجیدہ ہے۔

حکیم محمد یاسین نے کہا کہ انتظامیہ میں جوابدہی کا فقدان ہے جبکہ عام لوگوں اور افسر شاہی کے درمیان کوئی رابطہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سماجی، سیاسی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں جان ڈالنے کے لئے یہاں فوری طور اسمبلی انتخابات کا انعقاد کرانا بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ حکیم یاسین نے ضلع بڈگام میں دودھ پتھری، یوسمرگ اور توسہ میدان کے سیاحتی مقامات کو نظر انداز کرنے پر بھی حکومت اور متعلقہ حکام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ جگہوں میں بنیادی سیاحتی ڈھانچے کو تعمیر کرنے کے لئے معقول بندوبست کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 953430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش