0
Sunday 12 Sep 2021 11:20

انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، عثمان بزدار

انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے نہ تو کبھی انتقام کی سیاست کی ہے اور نہ ہی ہم اس پر یقین رکھتے ہیں۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اداروں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کیا ہے
خبر کا کوڈ : 953432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش