QR CodeQR Code

مودی حکومت ترقی کے برعکس نفرت کی سیاست کر رہی ہے، ڈاکٹر ایوب سرجن

12 Sep 2021 15:38

پیس پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے اس ساڑھے چار سال کے اوقات میں ترقیاتی کاموں پر ترجیح دینے کے برعکس صرف فرقہ وارانہ بنیاد پر اضلاع کے نام تبدیل کرنے و مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنے میں زیادہ اہمیت دی۔


اسلام ٹائمز۔ انڈیا پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ اترپردیش کی مودی حکومت ترقی کی پیشرفت کے برعکس نفرت کی سیاست پر زیادہ ترجیح دے رہی ہے، ان کی ترقی کی پیش رفت زمین پر کم خصوصی اخباروں میں زیادہ دکھائی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں مہنگائی و بے روزگاری کے سبب حکومت کے تئیں شدید ناراضگی ہے، جس کے لئے حکومت آئندہ اسمبلی الیکشن کے سبب فرقہ وارانہ کارڈ کھیل کر پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے اس ساڑھے چار سال کے اوقات میں ترقیاتی کاموں پر ترجیح دینے کے برعکس صرف فرقہ وارانہ بنیاد پر اضلاع کے نام تبدیل کرنے و مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنے میں زیادہ اہمیت دی۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی حکومت خصوصی اخباروں میں اشتہار دے کر اپنی پیش رفت کا ڈھول پیٹ رہی ہے کہ اس نے عوام کے مفاد میں کام کیا ہے ،جبکہ زمینی سطح پر ترقیاتی کام کہیں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت منہگائی بے روزگاری ختم کرنے کے برعکس راشن دینے کی بات کر رہی ہے، جبکہ راشن تو ہمیشہ دیا جاتا رہا ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ اتنی ڈھول نہیں پیٹا جاتا تھا، جتنی یہ حکومت پیٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کا کوئی تصفیہ نہیں ہونے کے سبب ادھر کسان حکومت سے مشتعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب فرقہ وارانہ بنیاد پر گمراہ ہونے والی نہیں ہے ،وہ الیکشن میں حکومت کو کرارہ جواب دے گی۔


خبر کا کوڈ: 953434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953434/مودی-حکومت-ترقی-کے-برعکس-نفرت-کی-سیاست-کر-رہی-ہے-ڈاکٹر-ایوب-سرجن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org