0
Sunday 12 Sep 2021 11:35

ٹرمپ کی بائیڈن انتظامیہ پر پھر تنقید

ٹرمپ کی بائیڈن انتظامیہ پر پھر تنقید
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجی انخلا پر ایک بار پھر بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاور پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور نااہل انتظامیہ نے شکست کے ساتھ ہتھیار ڈال دیے۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے موقع پر ہمارے رہنما خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے بےوقوف بنے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت ہمارے رہنماؤں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہو رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 953435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش