QR CodeQR Code

فرانسیسی دوغلا پن بے نقاب

12 Sep 2021 11:48

فرانس کی سیمنٹ کی بڑی کمپنی ’’لافارج‘‘ شام میں داعش کی مالی معاونت کرتی رہی ہے اور حکومت کو بھی اس دہشت گرد نواز سرگرمی کا علم تھا۔ کمپنی نے 2012ء اور 2014ء کے درمیان داعش اور دیگر عسکریت پسندوں کو 5.6 ملین ڈالر ادا کیے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس کا دوغلا پن سرکاری دستاویزات کے افشا ہونے سے بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے جن میں انکشاف کیا گیا ہے، ملک کی سیمنٹ کی بڑی کمپنی ’’لافارج‘‘ شام میں داعش کی مالی معاونت کرتی رہی ہے اور حکومت کو بھی اس دہشت گرد نواز سرگرمی کا علم تھا۔ ترکی کی ’’انادولو‘‘ ایجنسی کو حاصل ہونے والی دستاویزات سے منکشف ہوا کہ سیمنٹ فرم نے فرانسیسی انٹیلی جنس کو شام میں داعش (آئی ایس آئی ایس) کے ساتھ اپنے تعلقات سے مسلسل آگاہ کیے رکھا تھا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ فرانس پاکستان کی طرف سے قابل ذکر پیش رفت کے باوجود فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ مزید برآں، فرانسیسی صدر عراق میں داعش کے خلاف لڑائی کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے رہے لیکن شام میں ان کے اسی گروہ کی حمایت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کمپنی نے 2012ء اور 2014ء کے درمیان داعش اور دیگر عسکریت پسندوں کو 5.6 ملین ڈالر ادا کیے تاکہ شمالی شام میں اس کے پلانٹ کی پیداوارمیں خلل نہ پڑے۔ اب داعش کو مالی معاونت  بے نقاب ہونے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  فرانس کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کو اسپانسر کرنے اور فناسنگ کے الزامات پر ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ پر کیوں نہیں  ڈالا جانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 953438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953438/فرانسیسی-دوغلا-پن-بے-نقاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org