0
Sunday 12 Sep 2021 18:38

قائداعظم ؒ کے فرامودات پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی

قائداعظم ؒ کے فرامودات پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قائداعظم ؒ کے فرامودات پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، بانی پاکستان نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے قوم کو انگزیر سے آزادی دلائی، ملک کو عظیم تر بنانے کیلئے اسلامی اصولوں، جمہوری طریقہ کار کے مطابق چلایا جائے، بابائے قوم کے ارشادات اتحاد، تنظیم اور یقین محکم آج بھی قوم کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم رہبر ملت کی جدوجہد کے باعث آزاد وطن کے شہری ہیں۔ اگر ہم سب قائد اعظم کے اصولوں پر چلیں گے تو یہ ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے آئین، جمہوریت، یقین، اتحاد اور تنظیم کے سنہری راستے پر چلتے ہوئے ہم کامیابی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے قوم کے اندر ایک ایسا جذبہ بیدار کیا جس کی طاقت اور جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابائے قوم پاکستان کو مکمل اسلامی نظریاتی مملکت بنانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے، قائداعظمؒ کے کردار کی طاقت ہم سب کیلئے روشن مثال ہے۔ پوری قوم اپنے عظیم محسن کے درجات کی بلندی کیلئے اللہ پاک کے حضور دعاگو ہے۔
خبر کا کوڈ : 953478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش