QR CodeQR Code

قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں، مجلس احرار اسلام

12 Sep 2021 18:58

لاہور میں اجلاس سے خطاب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح امسال پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کیساتھ ستمبر کا پہلا عشرہ، عشرہ ختم نبوت کے طور پر منایا گیا، پورے ملک میں ختم نبوت کی کانفرنسز منعقد ہوئیں اور پوری قوم نے یکسو ہو کر قادیانی فتنہ کو مسترد کرکے قادیانی نواز گروہوں کو بتا دیا کہ اس ملک میں دشمنان رسول اللہ ﷺ کیلئے کوئی جگہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں، استعماری قوتیں قادیانیوں کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام لاہور کے رہنماوں میاں محمد اویس، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، قاری عبدالعزیز یوسف اورقاضی محمد حارث نے دفتر احرار لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 12ربیع الاول کو مسجد احرار چناب نگر میں ہونیوالی سالانہ کانفرنس میں عاشقان رسول ﷺ جوق در جوق شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عشق نبوی کا تقاضا ہے کہ احرار ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہو کر دعوتی جلوس میں بھر پور شرکت کی جائے تاکہ کل قیامت کے دن کوئی قادیانی یہ نہ کہہ سکے کہ ہمیں کوئی سمجھانے نہیں آیا تھا۔

مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کیساتھ ستمبر کا پہلا عشرہ، عشرہ ختم نبوت کے طور پر منایا گیا، پورے ملک میں ختم نبوت کی کانفرنسز منعقد ہوئیں اور پوری قوم نے یکسو ہو کر قادیانی فتنہ کو مسترد کرکے قادیانی نواز گروہوں کو بتا دیا کہ اس ملک میں دشمنان رسول اللہ ﷺ کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتنی ہی حکومتیں آئیں اور قانون ناموس رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت میں ترمیم کرنا چاہی لیکن اللہ نے ان کے نام ونشان مٹا دیئے اس لیے موجودہ حکومت قادیانیت نوازی سے باز رہے وطن عزیز کے کسی کونے میں بھی کوئی ایک مسلمان ایسا نہیں ملے گا جو عقیدہ ختم نبوت پر کمپرومائز کرے۔


خبر کا کوڈ: 953480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953480/قادیانی-اسلام-اور-وطن-دونوں-کے-غدار-ہیں-مجلس-احرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org