QR CodeQR Code

کانگریس نے 70 برسوں میں جو تعمیر کیا ہے وہ سب بی جے پی فروخت کررہی ہے، راہل گاندھی

12 Sep 2021 21:04

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کسانوں کی بات نہیں سن رہی ہے اور حزب اختلاف کی مسلسل آواز دبانے کی کوششیں کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کانگریس کی زیر قیادت حکومت نے جو پچھلے 70 سالوں میں تعمیر کیا ہے اس کو بی جے پی نے سات برسوں سے فروخت کیا ہے۔ کانگریس کی ذیلی تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو ائی) کے قومی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک کمزور وزیراعظم کے طور پر اس وقت میڈیا نے پیش کیا تھا جب ممبئی دہشتگردانہ حملہ ہوا تھا مگر پلوامہ حملے کے وقت میڈیا نے نریندر مودی سے سوال نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کے لئے ایک بلاک کی تعمیر کی ہے اور وہ تمام جو 70 سالوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے اس کو بی جے پی نے محض سات سالوں میں فروخت کردیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ جب ممبئی حملہ پیش آیا تھا وزیر اعظم منموہن سنگھ کو میڈیا نے ایک کمزور پی ایم قرار دیا تھا۔ مذکورہ میڈیا نے پلوامہ حملوں کے وقت سوالات نہیں اٹھائے ہیں۔ مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر دپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ فی الحال بھارت میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کسانوں کی بات نہیں سن رہی ہے اور حزب اختلاف کی مسلسل آواز دبانے کی کوششیں کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 953492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953492/کانگریس-نے-70-برسوں-میں-جو-تعمیر-کیا-ہے-وہ-سب-بی-جے-پی-فروخت-کررہی-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org