QR CodeQR Code

کوئٹہ، ایچ ڈی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑا، ایک شخص زخمی

12 Sep 2021 20:49

ایک خاتون ووٹ ڈالنے آئی تو اسکا نام لسٹ میں موجود نہیں تھا، جس پر مخالف جماعت کی خواتین نے اعتراض کیا اور بات لڑائی تک جا پہنچی۔


اسلام ٹائمز۔ کنٹونمنٹ بورڈ لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے دوران کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سردار حسن موسیٰ گرلز ڈگری کالج پولنگ اسٹیشنز میں ایچ ڈی پی اور پی ٹی آئی کے سپوٹرز آمنے سامنے آگئے اور تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جھگڑا وارڈ نمبر تین میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ہوا، جہاں ایک خاتون ووٹ ڈالنے آئی تو اس کا نام لسٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے مخالف پارٹی کی خواتین نے اسے روک دیا اور معاملہ مردوں تک جا پہنچا، جس کے بعد لڑائی شروع ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 953493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953493/کوئٹہ-ایچ-ڈی-پی-اور-ٹی-آئی-کارکنوں-کے-درمیان-جھگڑا-ایک-شخص-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org