QR CodeQR Code

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم کی شکایات

12 Sep 2021 21:19

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز مختلف علاقوں میں گھوم رہے اور غنڈہ گردی کر رہے ہیں، دوسری طرف یہ الزامات بھی سامنے آئے کہ مختلف کنٹونمنٹ میں ووٹرز کی تعداد آگے پیچھے کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایات کردیں۔ ایم کیو ایم نے کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی شکایات رکھ دیں۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز مختلف علاقوں میں گھوم رہے اور غنڈہ گردی کر رہے ہیں، دوسری طرف یہ الزامات بھی سامنے آئے کہ مختلف کنٹونمنٹ میں ووٹرز کی تعداد آگے پیچھے کی گئی ہے جبکہ کلفٹن وارڈ 4 میں پی ٹی آئی کے جعلی پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 953495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953495/کنٹونمنٹ-بورڈز-کے-بلدیاتی-انتخابات-ایم-کیو-کی-شکایات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org