QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کراچی کے شہریوں کو مزید لُوٹنے کی تیاری کر رہی ہے، خواجہ اظہارالحسن

12 Sep 2021 23:00

میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ شہری سندھ کے عوام پر جب بھی ظلم کیا جائے گا آہنی دیوار ثابت ہونگے، کراچی والوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارو گے تو اتنا چیخیں گے کہ نیندیں حرام ہوجائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ٹوئٹر بابو ہر روز ایم کیو ایم پر تنقید کرکے اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، کراچی والے پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی اور نیت اچھی طرح جانتے ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کے شہریوں کو مزید لُوٹنے کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ شہری سندھ کے عوام پر جب بھی ظلم کیا جائے گا آہنی دیوار ثابت ہونگے، کراچی والوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارو گے تو اتنا چیخیں گے کہ نیندیں حرام ہوجائیں گی، جو کبھی یوسی کا انتخاب نہیں جیت سکا اُسے شہر کا ایڈمنسٹریٹر لگا دیا گیا، ایسا لگتا ہے پیپلز پارٹی نے مرتضٰی وہاب کو بیان بازی کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بنایا ہے، اگر باتوں سے کراچی فتح ہوتا تو پیپلز پارٹی کو ہر انتخابات میں شرمندگی نہ اُٹھانا پڑتی۔


خبر کا کوڈ: 953502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953502/پیپلز-پارٹی-کراچی-کے-شہریوں-کو-مزید-ل-وٹنے-کی-تیاری-کر-رہی-ہے-خواجہ-اظہارالحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org