QR CodeQR Code

کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی عوام کے (ن) لیگ پر اعتماد کا ثبوت ہے، شہباز شریف

12 Sep 2021 23:11

اپنے ٹویٹ میں پی ایم ایل این کے صدر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام کیجانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جو کامیابی مل رہی ہے، عوام کا مسلم لیگ (ن) پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ہمیں جو کامیابی مل رہی ہے، وہ عوام کے مسلم لیگ (ن) پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جو کامیابی مل رہی ہے، عوام کا مسلم لیگ (ن) پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کو مبارک دیتا ہوں، ٹیم پی ایم ایل این، کارکنان، سپورٹرز اور ووٹرز کو خراجِ تحسین اور مبارک پیش کرتا ہوں، ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، ہم پوری محنت، منصوبہ بندی اور جذبے سے عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 953504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953504/کنٹونمنٹ-انتخابات-میں-کامیابی-عوام-کے-ن-لیگ-پر-اعتماد-کا-ثبوت-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org