0
Sunday 12 Sep 2021 23:45

ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کیجانب سے محرم کے پرامن اختتام پر تقریب

ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کیجانب سے محرم کے پرامن اختتام پر تقریب
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے بعد بہترین انتظامات کرنے و مختلف حوالوں سے کردار ادا کرنے پر سرکاری محکموں و تمام مکاتب فکر کے عمائدین سے اظہار تشکر کے لیے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی طرف سے کوٹلی امام حسینؑ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد یحییٰ اخونزادہ تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر مخدوم مرید کاظم شاہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی مظہر جمیل علیزئی، اسسٹنٹ کمشنر محسن صلاح الدین، اہل سنت عالم دین صاحبزادہ عابد فاروقی، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر قیضار خان میانخیل، سابق تحصیل ناظم مخدوم الطاف شاہ، انعام الحق غزنی خیل، امان الحق غزنی خیل، حاجی بشیر خان بلوچ، ملک ماجد دھپ، سردار شفقت اللہ خان بلوچ، سید سجاد حسین شیرازی، سید انصار زیدی، علامہ محمد حنیف رکنوی، سمیت تھلہ دوران و دیگر مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ محمد یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ محرم الحرام کی طرح پورے سال اہلیان ڈیرہ اسماعیل خان بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں، محرم الحرام میں فرائض کی بہترین انداز میں انجام دہی کے بعد اظہار تشکر کیے جانے پر بہت خوشی ہوئی، ان شاء اللہ مل جل کر ڈیرہ اسماعیل خان کو آگے لے جانا ہے، تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ سمیت تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا  کیا اور بھرپور انتظامات یقینی بنانے پر تمام سرکاری اداروں کے کام کو سراہا، علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ وطن عزیز میں فرقہ پرستی پھیلانے کی مکروہ سازش ہو رہی ہے، جس میں تمام امت پاکستان متحد ہو کر مادر وطن کے خلاف ہونے والی سازش کو ناکام بنائے، ملک کسی بھی حوالے سے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، تقریب سے صاحبزادہ عابد فاروقی و دیگر مقررین نے خطابات کیے، تقریب کے اختتام پر پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 953507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش