0
Monday 13 Sep 2021 00:16

علامہ شہنشاہ نقوی اسلام آباد سے گرفتار

علامہ شہنشاہ نقوی اسلام آباد سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو میں خطاب کرنا تھا، انتظامیہ کی جانب سے علامہ شہنشاہ نقوی کو مجلس بھی نہیں پڑھنے دی گئی، ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو گرفتار کرکے شہر بدر کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان کے خدشے کے پیش نظر علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دوسری جانب گرفتاری کے خلاف سینکڑوں افراد ڈی چوک پہنچ گئے ہیں، جہاں پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج میں خواتین بھی شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش