QR CodeQR Code

ملک کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی کو رہا کیا جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

13 Sep 2021 03:07

اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی کی اتحاد بین المسلمین کیلئے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انکو سننے والوں میں فقط شیعہ کی نہیں اہلسنت کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب اہل بیتؑ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی نظر بندی پر مجلس وحدت مسلمین کی شدید مذمت، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ طے شدہ منصوبے کے تحت ملک کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ملت تشیع کے علماء اور عزاداران کے خلاف حکومتی اقدامات انتہائی افسوسناک ہیں۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آئینی اختیارات سے تجاوز باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کو سننے والوں میں فقط شیعہ کی نہیں اہل سنت کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، علامہ شہنشاہ نقوی کو فوری رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 953533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953533/ملک-کو-انتشار-کی-طرف-لے-جایا-جا-رہا-ہے-علامہ-شہنشاہ-نقوی-کیا-جائے-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org