QR CodeQR Code

بلاول بتائیں صدارتی الیکشن میں مولانا کے مقابل اعتزاز احسن کو کس کے کہنے پر کھڑا کیا، راشد سومرو

13 Sep 2021 03:56

ایک بیان میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما نے استفسار کیا کہ پی پی چیئرمین یہ بھی بتائیں کہ صدارتی الیکشن کی رات اُن کے والد آصف علی زرداری نے فضل الرحمٰن کو کونسی مجبوریاں بتا کر معذرت کی تھی؟۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے چند سوالات پوچھ لئے۔ ایک بیان میں راشد محمود سومرو نے استفسار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری بتائیں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم تحریک کس کے کہنے پر ناکام کروائی؟ انہوں نے سوال کیا کہ پی پی چیئرمین بتائیں کہ 2018ء انتخابات میں وزیراعظم کے الیکشن میں شہباز شریف کو کس کے کہنے پر ووٹ نہیں دیا؟ جے یو آئی کے صوبائی رہنما نے استفسار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب بتائیں صدارتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمٰن کے مقابل اپنا امیدوار اعتزاز احسن کس کے کہنے پر کھڑا کیا؟ اُن کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین یہ بھی بتائیں کہ صدارتی الیکشن کی رات اُن کے والد آصف علی زرداری نے فضل الرحمٰن کو کونسی مجبوریاں بتا کر معذرت کی تھی؟۔


خبر کا کوڈ: 953535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953535/بلاول-بتائیں-صدارتی-الیکشن-میں-مولانا-کے-مقابل-اعتزاز-احسن-کو-کس-کہنے-پر-کھڑا-کیا-راشد-سومرو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org