QR CodeQR Code

سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرے، ایم کیو ایم کلین سوئپ کرے گی، وسیم اختر

13 Sep 2021 04:04

کراچی میں سابق میئر کراچی نے خواجہ اظہار الحسن اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ان نا مسائد حالت میں الیکشن لڑا ہے جس میں کراچی کی مخصوص انداز میں حلقہ بندیاں کردی گئیں ہیں،


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کی سولو پریس کانفرنس پر تحفظات ہیں، خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے بات کی ہے، جو باتیں کل اسد عمر نے کی وہ متحدہ کے مطالبات تھے۔ کراچی میں سابق میئر کراچی وسیم اختر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 3 سیٹوں پر ایم کیو ایم پاکستان کامیاب ہوئی ہے، ماضی میں کی گئی حلقہ بندیاں آج تبدیل کی گئی ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ساتھیوں نے جو محنت کی مشکل حالات کے باوجود وہ قابلِ ستائش ہیں، ری کاؤنٹگ میں ہم جاچکے ہیں۔ سابق میئر کراچی نے کہا کہ  40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ ایف آئی اے نے بتائے ہیں، یہی لوگ جعلی ووٹر لسٹ کا بھی باعث بنتے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں نا امیدی ہرگز نہیں ہے، دو حکومتوں کو ہم نے شکست دی ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ان نا مسائد حالت میں الیکشن لڑا ہے جس میں کراچی کی مخصوص انداز میں حلقہ بندیاں کردی گئیں ہیں، اس کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ جو مصنوعی جماعتیں عوام میں رہنے کا دعویٰ کر رہیں تھیں، انہیں عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے اور وہ اب اپنا منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی ہیں، ابھی بھی ووٹنگ کی گنتی کا عمل جاری ہے، اگر دوبارہ سے اور صحیح طریقے سے ووٹ کی گنتی کا عمل کیا گیا تو ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر آجائے گی، سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان کرے گی تو انشاءاللہ ایم کیو ایم پاکستان ہر جگہ سے کلین سوئپ کرے گی، ایم کیو ایم پاکستان کا مقابلہ ساری جماعتوں سے نہیں تھا بلکہ 2 بڑی جماعتوں سے تھا جو اربوں کھربوں کی ملکیت والی جماعتیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953536/سندھ-حکومت-بلدیاتی-الیکشن-کا-اعلان-کرے-ایم-کیو-کلین-سوئپ-گی-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org