QR CodeQR Code

بائیڈن عمران رابطے میں کوئی رکاوٹ نہیں، سینیٹر کرس وین

13 Sep 2021 09:25

سینیٹر کرس وین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر اور بائیڈن انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین نے کہا ہے کہ ا فغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، افغان صورتحال کے تناظر میں صدر بائیڈن پاکستانی وزیر اعظم سے رابطہ کریں گے۔ سینیٹر کرس وین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر اور بائیڈن انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات کی ہے، صدر بائیڈن اور عمران خان کے درمیان رابطے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ حکام کا پاکستانی ہم منصب حکام سے مکمل رابطہ ہے، عالمی برادری کو طالبان پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ کرس وین نے کہا کہ جو افغانستان سے جانا چاہتے ہیں طالبان انہیں محفوظ راستہ فراہم کریں، طالبان افغان حکومت میں ہر مکتبہ فکر اور گروپوں کو نمائندگی دیں،طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین آئندہ دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ سے متاثرہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں ٹریڈ زون کے لیے سینیٹ میں بل پر کام کر رہے ہیں


خبر کا کوڈ: 953542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953542/بائیڈن-عمران-رابطے-میں-کوئی-رکاوٹ-نہیں-سینیٹر-کرس-وین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org