QR CodeQR Code

الجیریا میں بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک

13 Sep 2021 10:12

 الجیریا سول ڈیفنس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ دارالحکومت الجزائر سے تقریباً  650 کلومیٹر جنوب میں پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ الجیریا میں بس اور ٹرک کا تصادم ،حادثے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق الجیریا میں اتوار کے روز ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث  13 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ الجیریا سول ڈیفنس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ دارالحکومت الجزائر سے تقریباً  650 کلومیٹر (400 میل) جنوب میں  میں پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے


خبر کا کوڈ: 953553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953553/الجیریا-میں-بس-کو-حادثہ-13-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org