QR CodeQR Code

طالبان کی حکومت میں پی آئی اے کی کابل کیلئے پہلی پرواز

13 Sep 2021 13:23

پی ائی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بینک اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلا اور طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز اسلام آباد سے کابل پہنچ گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز  پی کے 6249 اسلام آباد سے ٹیک آف کے بعد مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 45 منٹ پر کابل پہنچی۔ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد ظفر، سی ای او پی آئی اے کے نمائندے کی حیثیت سے خود جہاز میں موجود تھے۔ کابل ائیرپورٹ پر خدمات کی بحالی کے لیے افغان سول ایوایشن اور  مقامی پی آئی اے کے عملے نے خصوصی انتظامات کیے۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور  دیگر سفارتی عملے کی کوششوں سے اس سلسلے کا آغاز ہوا۔ تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی۔ کابل ائیرپورٹ پر  پی آئی اے کا نام اور  پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔ پی ائی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بینک اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا۔


خبر کا کوڈ: 953580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953580/طالبان-کی-حکومت-میں-پی-آئی-اے-کابل-کیلئے-پہلی-پرواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org