QR CodeQR Code

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کا امکان

13 Sep 2021 14:30

صدر مملکت کے خطاب سے موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہو جائیگا، اس اجلاس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس شوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس سے صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے پہلے یہ اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا تاہم صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت  میں تبدیلی آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کی۔ صدر مملکت کے خطاب سے موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہو جائیگا، اس اجلاس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 953585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953585/پارلیمنٹ-کا-مشترکہ-اجلاس-آج-ہو-گا-اپوزیشن-کے-احتجاج-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org