0
Monday 13 Sep 2021 14:30

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کا امکان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کا امکان
اسلام ٹائمز۔ مجلس شوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس سے صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے پہلے یہ اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا تاہم صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت  میں تبدیلی آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کی۔ صدر مملکت کے خطاب سے موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہو جائیگا، اس اجلاس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 953585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش