0
Monday 13 Sep 2021 15:21

کورونا کیخلاف حکمت عملی کو دنیا بھر میں سراہا گیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا کیخلاف حکمت عملی کو دنیا بھر میں سراہا گیا، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی چوتھی لہر سے گزر رہے ہیں۔ ابھی ماسک اتارنے، سماجی فاصلے ترک کرنے کا وقت نہیں آیا۔ اسلام آباد میں ماسک کی افادیت کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے ساتھ ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز، ویکسی نیشن سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔ کورونا وباء کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے شعبے کی کارکردگی کو بڑھایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش