QR CodeQR Code

پی ایم ڈی اے کالا قانون ہے، منظور نہیں ہونے دینگے، رضا ربانی

13 Sep 2021 16:06

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ صحافیوں کی نہیں، پسے ہوئے عوام کی جدوجہد ہے۔ میڈیا آزاد نہیں ہوگا تو جمہوریت کا گلا بھی گھٹ جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کالا قانون ہے، ہم کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔ میڈیا پر قدغن اور پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء رضا ربانی نے کہا کہ یہ صحافیوں کی نہیں، پسے ہوئے عوام کی جدوجہد ہے۔

پی پی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا آزاد نہیں ہوگا تو جمہوریت کا گلا بھی گھٹ جائے گا۔ اس موقع پر نون لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ میڈیا کی تنقید کا مقصد اصلاح ہوتا ہے، آرڈینس کے ذریعے میڈیا کا منہ بند کیا جا رہا ہے، تاکہ کوئی سچ نہ بولے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء زاہد خان اور جماعت اسلامی کی رہنماء عائشہ سید نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 953605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953605/پی-ایم-ڈی-اے-کالا-قانون-ہے-منظور-نہیں-ہونے-دینگے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org