QR CodeQR Code

کراچی کچرے کا ڈھیر بننے کا خدشہ

13 Sep 2021 17:10

کچرا اٹھانے اور کنسٹرکشن میٹریل اٹھانے والے ڈمپرز مالکان نے ہڑتال کر دی ہے۔ رہنما ڈمپرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ماینز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے ٹیکس کے خلاف ڈمپرز کھڑے کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کچرا اٹھانے اور کنسٹرکشن میٹریل اٹھانے والے ڈمپرز مالکان نے ہڑتال کر دی، جس کے بعد شہر کچرے کا ڈھیر بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کچرے کا ڈھیر بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کچرا اٹھانے اور کنسٹرکشن میٹریل اٹھانے والے ڈمپرز مالکان نے ہڑتال کر دی ہے۔ رہنما ڈمپرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ماینز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے ٹیکس کے خلاف ڈمپرز کھڑے کر دیئے ہیں، ماینز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ مائینز کے مالکان سے ٹیکس وصول کریں۔ شہر میں 8 ہزار سے زائد ڈپمرز ریتی بجری اور سیمنٹ اور دیگر بلڈنگ میٹریل منتقل کرتے ہیں، ہڑتال کے بعد حکومت کی تمام کنسٹرکشن سائٹس گرین لائن، اورنج لائن اور دیگر سائٹس پر ریتی بجری اور سیمنٹ ککی منتقلی کا کام بند کر دیا ہے۔ ڈمپرز مالکان کا کہنا ہے کہ مطالبات کہ منظوری تک پر امن ہڑتال جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 953612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953612/کراچی-کچرے-کا-ڈھیر-بننے-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org