QR CodeQR Code

مارکیٹوں کے اوقات کار پھر تبدیل، سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

13 Sep 2021 17:24

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیمیں مارکیٹس میں شاپنگ مال، دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لیں گی اور دکانوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کریں گی، خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹ، بازار اور مال کو سیل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی اور کہا مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹوں کے اوقات کار کے حوالے سے نیا مراسلہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیمیں مارکیٹس میں شاپنگ مال، دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لیں گی اور دکانوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کریں گی، خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹ، بازار اور مال کو سیل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹس میں شاپنگ مال، دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لینے کیلئے 13 اور 14 ستمبر کو ٹیمیں وزٹ کریں گی۔ واضح رہے گذشتہ ہفتے سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں بازار رات 8 سے بڑھا کر 10 بجے تک کھولنے اور جمعے کے روز مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی تھی۔ ناصر حسین شاہ نے کراچی ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کو بھی ہدایت کی اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 953614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953614/مارکیٹوں-کے-اوقات-کار-پھر-تبدیل-سندھ-حکومت-کا-نیا-حکم-نامہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org