QR CodeQR Code

سوشل میڈیا کا استعمال، سندھ پولیس کے ملازمین پر بڑی پابندی عائد، وارننگ جاری

13 Sep 2021 17:40

وارننگ جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ مشاہدے میں آیا چند افسران سوشل میڈیا کا نامناسب استعمال کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض پوسٹ کی گئیں، فیس بک، واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا ایپ کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے ملازمین کو وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ملازمین پر سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی، اس حوالے سے آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے ملازمین کو وارننگ جاری کر دی۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں آیا چند افسران سوشل میڈیا کا نامناسب استعمال کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض پوسٹ کی گئیں، فیس بک، واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا ایپ کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔ مشتاق مہر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط اور گمراہ کن، خفیہ اور سیاسی پوسٹیں نہ کی جائیں، سندھ پولیس کا کوئی ملازم سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتا پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔

آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ مذکورہ افسر کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ پولیس کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاوٴنٹس کے انکشاف کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے سفارش کی تھی کہ تمام جعلی اکاوٴنٹس کو بلاک کیا جائے۔ مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ تمام اکاوٴنٹس کا سندھ پولیس سے کوئی تعلق نہیں، جعلی اکاؤنٹس سے پولیس کی غیر مصدقہ خبر کو مصدقہ سمجھا جاتا ہے اور غیر مصدقہ خبر کی وجہ سے لوگ غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953617/سوشل-میڈیا-کا-استعمال-سندھ-پولیس-کے-ملازمین-پر-بڑی-پابندی-عائد-وارننگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org