QR CodeQR Code

کوئٹہ، ارباب کرم خان روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات

13 Sep 2021 18:00

اطلاعات کے مطابق دو ڈاکوؤں نے پستول کے زور پر ٹیلی نار ایمپلائر سے 25 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹیلی نار ایمپلائر سے پستول کے زور پر پچیس لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واردات کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزموں کی شناخت اور واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو افراد تھے، جنہوں نے پسٹل دکھا کر خطیر رقم چھین لی۔


خبر کا کوڈ: 953621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953621/کوئٹہ-ارباب-کرم-خان-روڈ-پر-دن-دہاڑے-ڈکیتی-کی-واردات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org