0
Monday 13 Sep 2021 18:00

کوئٹہ، ارباب کرم خان روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات

کوئٹہ، ارباب کرم خان روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹیلی نار ایمپلائر سے پستول کے زور پر پچیس لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واردات کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزموں کی شناخت اور واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو افراد تھے، جنہوں نے پسٹل دکھا کر خطیر رقم چھین لی۔
خبر کا کوڈ : 953621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش