0
Monday 13 Sep 2021 18:20

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے، سید کفیل بخاری

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے، سید کفیل بخاری
اسلام ٹائمز۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس، وحدت امت کی سنہری زنجیر ہے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری نے دفتر احرار لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے۔ انہوں نے دفتر میں موجود لاہور کی قیادت سے ملاقات کی اور جماعتی سرگرمیوں کے حوالے سے صلاح مشورے کیے۔

اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، شعبہ دعوت و ارشاد کے ناظم ڈاکٹر محمد آصف اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ضیاء الحق قمر بھی موجود تھے۔ سید محمد کفیل بخاری نے قادیانیوں کی اسلام و آئین مخالف سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امسال ستمبر کے پہلے عشرہ میں عاشقان رسول اللہﷺ نے عشرہ ختم نبوت جس جوش و جذبہ سے منایا ہے اس سے واضح ہے کہ اسلامیان پاکستان وطن عزیز میں منکرین ختم نبوت کی کوئی سازش نہیں چلنے دیں گے، لہٰذا حکمران ہوش ناخن لیں اور قادیانیت نوازی سے باز رہیں۔
خبر کا کوڈ : 953629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش