QR CodeQR Code

ٓصدر مملکت کا خطاب شرمناک، زمینی حقائق کے منافی تھا، عبدالغفور راشد

13 Sep 2021 18:40

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کا عہدہ وفاق کی علامت ہے مگر عارف علوی کی طرف سے لکھی تقریر پڑ ھ دینا اور سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھنا، سربراہ ریاست کے منصب کیلئے باعث شرم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ’سب اچھا ہے‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جبکہ عوام کا جینا محال ہو چکے ہیں۔ بنیادی ضرورت کی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو ناکامیوں کی داستان اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کے احتجاج اور صحافیوں سے اظہاریکجہتی کو سراہا ہے۔ ان کا خطاب شرمناک، زمینی حقائق کے منافی اور حکومت کی چاپلوسی پر مبنی ہے، پاکستان کے عوام آزاد میڈیا کی جنگ لڑیں گے، آزادی صحافت پر قدغن کا مطلب جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، حکومت چاہتی ہے کہ خوف کی فضا قائم کرکے عوامی رہنمائی کے فورم صحافت کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے اور جو عوام کے حقوق کی بات کریں، انہیں جیل میں ڈال دیا جائے اور بھاری جرمانے کئے جائیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ صدر پاکستان کا عہدہ وفاق کی علامت ہے مگر عارف علوی کی طرف سے لکھی تقریر پڑ ھ دینا اور سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھنا، سربراہ ریاست کے منصب کیلئے باعث شرم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ’سب اچھا ہے‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جبکہ عوام کا جینا محال ہو چکے ہیں۔ بنیادی ضرورت کی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ کوکنگ آئل، گھی، چینی، چائے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں تحاشا اضافے نے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ غریب طبقہ حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہا ہے مگر صدرمملکت ہیں کہ تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے غریبوں کی تو کوئی بات نہیں کی لیکن انہیں متنازعہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی حمایت یاد رہی۔


خبر کا کوڈ: 953632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953632/صدر-مملکت-کا-خطاب-شرمناک-زمینی-حقائق-کے-منافی-تھا-عبدالغفور-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org