0
Monday 13 Sep 2021 19:04

لورالائی، دکان پر گیس سلنڈر دھماکہ، 6 افراد زخمی

لورالائی، دکان پر گیس سلنڈر دھماکہ، 6 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں لورالائی کے علاقے مائیوال چوک کی ایک دکان میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالجبار علیزئی نامی شخص کی دوکان پر یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لئے سول ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق 3 زخمیوں کو علاج معالجے کے غرض سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش